بیرون ممالک جانے کے خواہشمند 74ہزار474افراد آف لوڈ

اسلام آباد (بیورو چیف)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) مختلف ایجنسیز اور اداروں نے 3 سالوں میں بیرون ملک جانے کے خواہشمند 74ہزار474افراد کو آف لوڈ کیا۔دستاویز کے مطابق 39ہزار 786افراد کو ایف آئی اے نے آف لوڈ کیا جبکہ 34ہزار لوگوں کو مختلف ایجنسیز اور اداروں نے آف لوڈ کیا۔دستاویز میں بتایا گیا کہ30ہزار21 لوگو ں کو مختلف ائیرلائنز نے آف لوڈ کیا، 3617افراد اپنی کسی وجہ سے خود ہی آف لوڈ ہوئے، 40 افراد کو کسٹمز، اے این ایف یا اے ایس ایف نے آف لوڈ کیا، مختلف ائیرپورٹس سے 39ہزار 786شہریوں کو آف لوڈ کیاگیا۔ایف آئی اے دستاویز میں کہا گیا ہے کہ 20 ہزار 408 افراد کو ضروری دستاویزات نہ ہونے پر آف لوڈ کیاگیا، لو پروفائل، مشکوک ٹریول پلان کی وجہ سے 12ہزار673افراد کو آف لوڈکیا، 3450 افراد اسٹاپ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے آف لوڈ ہوئے۔ایف آئی اے دستاویز کے مطابق غلط سفری روٹ کی وجہ سے 505 افراد کو آف لوڈ کیاگیا، جعلی دستاویزات کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس سے 281 افراد اور غیرمطمئن ٹریول ہسٹری کی بنیادپر 176 افراد کو آف لوڈ کیاگیا۔ایف آئی اے دستاویز میں بتایا گیا کہ دستاویزات کی تصدیق کیلئے 145افراد کو آف لوڈ کیاگیا، کم عمری کی بنیاد پر 258 افراد اوروزٹ ویزے پرنوکری کی تلاش میں جانے والے 24افرادکو آف لوڈ کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں