بین الاقوامی یہودی کھیلوں کا ایونٹ مکابیہ گیمز 2025ملتوی

تل ابیب(سپورٹس نیوز) اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی وجہ سے بین الاقوامی یہودی کھیلوں کا ایونٹ مکابیہ گیمز، جو اگلے ماہ ہونے والاتھا، ایک سال کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔ یروشلم میں 8جولائی کو آغاز ہونے کی بجائے، اب مکابیہ گیمز 2026 کے موسم گرما میں ہوں گے۔انٹرنیشنل سپورٹس ایونٹ کے منتظمین نے ایک بیان میں کہا، “ہم آپ سے اگلے سال ملیں گے سب سے زیادہ معنی خیز مکابیہ کے لیے”۔اس ایونٹ میں دنیا بھر سے تقریبا 10,000ایتھلیٹس کے دو ہفتوں تک کھیلوں کے مقابلوں کیلئے اسرائیل آنے کی امید تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں