فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بیوی سے جھگڑ کر نوجوان نے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ نشاط آباد کے علاقہ آئیڈیل ٹائون کے رہائشی 35سالہ عثمان ولد خان محمد معاشی حالات کی وجہ سے پریشان تھا جسکی وجہ سے گھر میں بیوی سے جھگڑا ہو گیا تو اس کی اہلیہ ناراض ہو کر میکے چلی گئی، میاں بیوی میں رہائشی مکان کا بھی تنازعہ چل رہا تھا، جس کے باعث عثمان ذہنی طور پر ڈپریشن کا شکار تھا اور اس نے حالات سے دل برداشتہ ہو کر کمرہ میں جا کر سر میں گولی مار لی، فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ کمرہ میں پہنچے تو عثمان خون میں لت پت پڑا تھا، جسکو فوری طور پر ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا، تاہم نشاط آباد پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔




