بیوی کا قاتل شوہر گرفتار

لاہور (بیوروچیف)لاہور کی چوکی نیاز بیگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کے الزام میں ملزم جنید کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ روبی تین بچوں کی ماں تھی، جسے اس کے خاوند جنید نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ انتقال کر گئی ایس پی اقبال ٹائون سدرہ خان کے مطابق ملزم جنید کے خلاف مقتولہ کے والد عمر حیات کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔ایس پی اقبال ٹائون نے بتایا کہ نیاز بیگ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم جنید کو گرفتار کرلیا ،بیوی کے قتل میں گرفتار ملزم جنید منشیات فروشی کے مقدمات کا ریکارڈ بھی رکھتا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں