گوجرہ(نامہ نگار)خاوند نے بیوی کو بہیمانہ تشددکا نشانہ بناکرزخمی حالت میں گھر سے نکال دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔نیوپلاٹ گوجرہ کے رہائشی محمد حنیف نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کراتے ہو ئے موقف اختیارکیاہے اس کی بیٹی زاہدہ بی بی کو اس کے خاوند محمد وقاص نے بری طرح سے تشددکا نشانہ بناکر شدید زخمی کردیااور اس کوزخمی حالت میں گھر سے نکال دیاجو آئے روز اس کو زدوکوب کر تاہے۔پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دیا۔




