بیوی کی چھوٹی بہن سے شادی خاوند اور نکاح خواں گرفتار

ساہیوال (بیورو چیف) بیوی کی چھوٹی بہن سے شادی کرنے پر خاوند عدنان شبیر مغل اور نکاح خواں گرفتار، پانچ کے خلاف مقدمہ درج۔اڈہ اقبال نگر کے محمد اصغر کی بیٹی اقراء فاطمہ کی شادی تین نومبر 2018 کو عدنان شبیر مغل ہوئی جس سے اس کے دو بیٹے محمد شایان 5 سالہ اور محمد شہریار 3 سالہ پیدا ہوئے اس دوران ملزم عدنان شبیر نے اپنی سالی ثانیہ ایمان 20 سالہ سے تعلقات استوار کر لیے اور 11 ستمبر 2025 کو ظفر اقبال نکاحخواں سے مل کر گواہوں شاہد اقبال، ساجد میر اور ظفر کی موجودگی میں نکاح پر نکاح کر لیا۔ جو کہ خلاف شریعت تھا۔جس پر سٹی پولیس چیچہ وطنی نے پہلی بیوی اقراء فاطمہ کی مدعیت میں اس کی بہن ثانیہ ایمان، خاوند عدنان شبیر مغل سمیت پانچ ملزموں کے خلاف مقدمہ 471,468,420 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔بائی پاس کسووال پر محمد احمد زمیندار کومحمد علی، راشد علی باپ بیٹے نے ایک مزدا ٹرک نمبر 3503 ایل بی ایس 16 لاکھ 30 ہزار روپے میں فرزند علی اور عبد الوحید سے خرید کروا کر دیا جب ٹرک ملتان سامان لے کر جارہا تھا تو کسٹم حکام نے روک کر ضبط کر لیا جو نان کسٹم پیڈ اور چوری کا پایا گیا۔پولیس کسووال نے محمد احمد کی مدعیت مقدمہ 471,468,420 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور تین ملزموں کو حراست میں لے لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں