بیگناہ لوگوں کیخلاف مقدمات کا اندراج نا انصافی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جرائم میں اضافے پر سخت نوٹس لے کر عوام کے تحفظ کاعزم کیاہے-ان کا کہنا تھاکہ ان کے حلقہ کے مسلم لیگی کارکن اوریونین کونسل کے سابق وائس چیئرمین وسیم باجوہ کے خلاف منشیات کا جھوٹامقدمہ اور 2 کلوہیروئن ڈال کر زیادتی کی گئی اور کارکردگی ظاہرکرنے کی کوشش کی گئی-عوام کے خلاف ایسے مقدمات درج کیے جائیں گے توپولیس مزیدبدنام اور ناقابلِ اعتماد ہوگی-انہوں نے کہا کہ آرپی او سہیل اخترسکھیرااور سی پی او صاحبزاہ بلال عمر نے خود احتسابی کا عمل کیاہے جوکہ مثبت سوچ ہے تاہم پولیس میں اصلاحات کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس سمیت پنجاب بھر کے اضلاع میں انتظامیہ کو عوام کی خدمت اورانصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہوئی ہے اس کے باوجود کارکرردگی ظاہرکرنے کے لیے بے گناہ لوگوں کے خلاف مقدمات درج اورتشددکا نشانہ ظلم اورناانضافی ہے انہوں نے کہا کہ پولیس کو پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق اپنی کارکردگی ثابت کرنی چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں