بی بی ایل ڈرافٹ میں بابراعظم سے بڑا کوئی نام نہیں’ ایرون فنچ

سڈنی (سپوٹس نیوز) سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا ہے کہ بی بی ایل ڈرافٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں میں بابر اعظم سے بڑا کوئی نام نہیں۔ ایرون فنچ نے ٹی وی پروگرام میں پاکستانی کھلاڑیوں اور بابر اعظم کے بیٹنگ کی کھل کر تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں سب سے بڑا نام بابر اعظم ہے، بابر اعظم اس وقت دنیائے کرکٹ کا بہترین کھلاڑی ہے۔ایرون فنچ نے بتایا کہ بابر اعظم اس دہائی کا سب سے بڑا کھلاڑی ہے، انہوں نے دنیا میں بہترین پرفارمنس دی ہے، آسٹریلوی فینز کے لیے اچھی بات ہے کہ وہ آسٹریلیا میں بابر اعظم جیسے سپر اسٹار کو کھیلتا دیکھ سکیں گے۔ سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی بھی بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کا حصہ ہیں، وہ میچ ونر ہیں اور بہترین پرفارمر ہیں، ان کو رکھنے کی خواہش ہر ٹیم کی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بہترین کھلاڑیوں کو بگ بیش میں کھیلتا دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں