ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ اداکارہ راکول پریت سنگھ نے رشتوں میں بے وفائی اور معافی کے موضوع پر کھل کر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی بہت طویل ہوتی ہے، بعض اوقات ایک غلطی پر معاف بھی کیا جاسکتا ہے۔راکول پریت سنگھ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں ان کے ساتھ اداکارہ سارہ علی خان اور اداکار آیوشمان کھرانہ بھی موجود تھے۔ گفتگو کے دوران رشتوں میں دھوکے، اعتماد اور معافی جیسے حساس موضوعات پر دلچسپ بحث ہوئی۔




