تاجروں کو لامحدود اختیار رکھنے والے ایف بی آر کے ذمہ داروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا،محمد کاشف چوہدری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدرمحمدکاشف چوہدری نے اپنے دورہ فیصل آباد کے موقع پرانجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے ہیڈ آفس کینال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسوقت تاریخ کے انتہائی نازک موڑ پر کھڑا ہے ایسے میں صرف تاجر برادری اور صنعتکار ملک کی ڈوبتی ہوئی معیشت کو سہارا دینے کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جب تک بزنس کمیونٹی کے تحفظات دور نہیں کئے جاتے ا ور انہیں کام کرنے کیلئے سازگار ماحول فراہم نہیں جاتا تب تک معیشت سنبھلے گی ناہی معاشی استحکام کاخواب شرمندہ تعبیر ہوسکے گاFBRکی پالیسیوں کو سخت تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم میاں محمدشہباز شریف پرزوردیا کہ اسکا سنجیدگی سے نوٹس لیں پاکستان کے تاجروں کولا محدوداختیارات رکھنے والے FBR کے ذمہ داروں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ نئے مالی سال کے بجٹ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ کی تیاری میں تاجر تنظیموں کی تجاویز کو پذ یرائی دی جائے سواکروڑ سے زائد تاجروں کیلئے اردو میں سادہ اورآسان ٹیکس ریٹرن فارم تیار کیا جائے پاکستان دنیا کا شاید پہلا ملک ہے جہاں بجلی، گیس اورپٹرولیم مصنوعات حکومتی ریونیو کا بڑا ذریعہ بن چکی ہے بجلی کے بلوں میں 13 قسم کے ٹیکس شامل کرکے صارفین کی زندگی کو اجیرن بنادیا گیااوگرااورنیپرا حکومت کے کما پوت بنے ہوئے ہیں جو آئے دن بجلی گیس ور پٹرول کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کرکے ملکی معیشت کو تباہ اور مہنگائی کے ستائے عوام کو زندہ در گور کرنے پر تلے ہوئے ہیں فصل آبادٹیکسٹائل حب ہے لیکن صنعتکاروں کو تحفظ نہیں انتہائی مہنگی بجلی وگیس کے باعث فیکٹریوں کے مالکان مشینری کباڑ میں بیچنے پر مجبور ہیں مہنگائی و بیروز گاری بڑھتی جا رہی ہے لیکن اشرافیہ کی عیاشیوں میں کمی نظر نہیں آرہی انہوں نے حکو مت کو خبر دار کیا کہ وہ بس کریں عوام اور تاجروں کے صبر کا امتحان نہ لیں اب قربانی عوام نہیں وہ لوگ دیں گے جو بھاری تنخواہیں لیتے مفت کی بجلی گیس اور تیل استعمال کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اس اضافے کا تعلق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائو سے نہیں بلکہ یہ پٹرولیم لیوی اور ان لینڈ فریٹ ایکوالائزیشن مارجن میں نمایا اضافے کا نتیجہ ہے یہ اضافہ نہ صرف ٹرانسپورٹ بلکہ اشیائے خورد و نوش سمیت ہر شعبہ میں مہنگائی کی نئی لہر کو جنم دے رہا ہے حکومت پٹرولیم لیوی میں کمی کرکے عوام عوام کو مہنگائی کے چنگل سے نکالی، پیرا کا ذکر کرتے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدرمحمدکاشف چوہدری نے کہا کہ 8ہزار فورس کی وردی کارنگ بد لنے سے کوئی فرق نہیں پڑیگا اس کرپٹ پیرانے شروع دن سے کرپشن کے جھنڈے گاڑکر روزی کمانا مشکل بنا دیا وزیراعلیٰ محتر مہ ا سکا نوٹس لیں مسلم لیگ کے قائدمیاں محمد نواز شریف کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چچا بھتیجی کی سربراہی میں ملک اور ملک کے سب سے صوبہ میں کس کسمپرسی کی زبدگی جی رہے ہیں اپنی آنکھوں سے دیکھیں اور کانوں سے سنیں معرکہ بنیا ن مر صوص کو ایک سال مکمل ہونے اور اسکی کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدرمحمدکاشف چوہدری نے وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف، چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر،فضائیہ اوربحری افواج سمیت قوم مبارکبا د دیتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر تاجر برادر ی سمیت پوری قوم ایک ہے اور اپنے اسے زلی دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے افواج پاکستا ن کے شانہ بشانہ کھڑی ہیاز انہوں نے کہا کہ معرکہ بنیان مر صوص ناقابل تسخیرعزم اور قومی یکجہتی کی علامت ہے یہ دنیا کی تاریخ کا کامیاب آپریشن تھاجس سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور پیشہ وارانہ مہارت دنیا کے سامنے عیاں ہوئی پاکستان کی فضائیہ کو آسمانوں کے بادشا ہ کا خطاب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کی جرات، بہادر اور قائدانہ صلاحیتوں کی معترف ہے وہ اپنے شہدا کی قربانیوں کورائیگاں نہیں جانے دیگی اختتام پرصدر انجمن تاجران سٹی خواجہ شاہد رزاق سکا کی صحت اورعمر درازی کی خصوصی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں