تاجر برادری وزیراعلیٰ پنجاب کی فیصل آباد آمد پر انکا شایان شان استقبال کریگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی 29 ستمبر کو فیصل آباد آمد کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے شہر بھر کی تاجر تنظیموں کے تین بڑے گروپوں کے قائدین سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ’ سپریم انجمن تاجران (حاجی اسلم بھلی گروپ) کے چیئرمین میاں عبدالمنان سابق ایم این اے’ صدر حاجی اسلم بھلی اور انجمن تاجران سٹی (رجسٹرڈ) فیصل آباد کے صدر خواجہ شاہد رزاق سکا سے اپنے آفس میں ملاقات کی اور ان سے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی فیصل آباد کی آمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا’ ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے کہا کہ محب وطن تاجروں نے ہمیشہ انتظامیہ کا ساتھ دیا ہے’ ہماری خواہش ہے کہ آپ سب ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شاندار استقبال کریں اور وزیراعلیٰ کے اس وزٹ کو یادگار بنائیں’ سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ’ سپریم انجمن تاجران (حاجی اسلم بھلی گروپ) کے چیئرمین میاں عبدالمنان سابق ایم این اے’ صدر حاجی اسلم بھلی اور انجمن تاجران سٹی (رجسٹرڈ) فیصل آباد کے صدر خواجہ شاہد رزاق سکا نے 29 ستمبر کو وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے دورہ کے سلسلہ میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ فیصل آباد کے تاجروں نے ہمیشہ انتظامیہ امور میں انتظامیہ کا ساتھ دیا ہے’ ہم سب مل کر 29 ستمبر کے دورے کو کامیاب کروائیں گے اور ہماراطرز عمل مثالی ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں