فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران مکی مارکیٹ کے سابق صدر الحاج ذوالفقار احمد نیازی (مرحوم) کی رہائش گاہ نیازی ہائوس میں ان کے صاحبزادے سہیل عباس نیازی نے انجمن تاجران مکی مارکیٹ کے عہدیداروں اور تاجروں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا’ عید ملن پارٹی میں انجمن تاجران مکی مارکیٹ کے چیئرمین شیخ یوسف گچھا’ اپٹما کے سابق صدر حافظ محمد اصغر’ صدر شیخ محمد یاسین قادری’ جنرل سیکرٹری شیخ نعیم قادری’ مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر منیر احمد نورانی’ ڈائریکٹر خدمت مرکز رائے ناصر نقشبندی’ شیخ احمد قادری’ اشفاق بھٹہ’ عبدالغفار انصاری’ رانا کاشف محمود’ حاجی ایوب رحمانی’ شیخ انعام’ افتخار پروانہ’ غلام مصطفی’ حاجی غلام رسول’ ملک شاہد علی’ میاں رضوان نوید’ رجب علی’ محمد سلیم ساقی’ علی احمد و دیگر تاجر رہنمائوں نے شرکت کی’ سہیل عباس نیازی اپنے قریبی ساتھیوں شیخ احمد قادری’ اشفاق بھٹہ’ عبدالغفاری انصاری کے ہمراہ مہمانوں کا استقبال کرتے رہے’ انہوں نے آنے والے مہمانوں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے’ عیدملن پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سہیل عباس نیازی نے کہا کہ عید ملن پارٹی اصل میں مل بیٹھ کر اپنی مارکیٹ کے مسائل اور ان کے حل پر غوروخوض کرنا ہے’ انہوں نے اپنے قائدین کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے نامساعد حالات میں مارکیٹ کے امن کو برقرار رکھا ہوا ہے اور ان کی ساری توجہ مارکیٹ کے تاجروں کے مسائل کو حل کرنے پر ہے’ اس موقع پر انجمن تاجران مکی مارکیٹ کے چیئرمین شیخ یوسف گچھا’ صدر شیخ محمد یاسین قادری’ جنرل سیکرٹری شیخ نعیم قادری اور اپٹما کے سابق صدر حافظ محمد اصغر نے کہا کہ وفاقی حکومت کا پیش کردہ بجٹ کسی صورت میں تاجر دوست بجٹ نہیں ہے’ اس بجٹ کے جب خدوخال نمایاں ہوں گے تو غربت کی ایک نئی لہر چلے گی جو سب کو بہا کر لے جائے گی’ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تاجروں کی تجاویزکو یکسر نظرانداز کر کے آئی ایم ایف کا بجٹ پیش کر دیا ہے جو ہمیں کسی بھی طرح قابل قبول نہیں’ ہم شہر کی دیگر تاجر تنظیموں کے منتخب نمائندوں سے صلاح مشورہ کر کے آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے اور حکومت سے اپیل کریں گے کہ بجٹ میں لگائے گئے نئے ٹیکسز فوری واپس لئے جائیں اور تاجروں کو ریلیف دے کر نیا ترمیم شدہ بجٹ دیا جائے۔




