ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے ایک انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ وہ فلمساز لوکیش کناگراج کے ساتھ ایک سپر ہیرو فلم بنا رہے ہیں جس کی شوٹنگ2026کے ماہ گست یا ستمبر شروع ہوگی۔بھارت کے ایک کی رپورٹ کے مطابق اداکار عامر خان جو اپنے آنے والے پروجیکٹس کی انتہائی رازداری کے ساتھ حفاظت کیلئے جانے جاتے ہیں، انہوں نے آخر کار اپنے انتہائی متوقع پروجیکٹ میں سے ایک کے بارے میں بات چیت کی ہے۔اپنی آنے والی فلمستارے زمین پر کی تشہیر کرتے ہوئے عامر خان نے تامل فلمساز لوکیش کناگراج کے ساتھ اپنی سپر ہیرو فلم کے بارے میں اہم تفصیلات کا انکشاف کیا۔




