تاندلیانوالہ (نامہ نگار) تاندلیانوالہ عوان ٹائون میں مستقبل کے معمار اذیت میں مبتلا اعوان ٹائون کی گلیاں بارش اور ناقص سیوریج نظام کے باعث ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، جہاں معصوم بچیجو اس ملک کا روشن مستقبل ہیںروزانہ اسی گندے پانی سے گزر کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔تعلیمی اداروں کا رخ کرنے والے یہ ننھے قدم، سہولتوں کے بجائے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ کیچڑ، تعفن اور گندے پانی سے بھری گلیاں نہ صرف ان کی صحت کے لیے خطرہ بن چکی ہیں بلکہ ان کے تعلیمی سفر میں بھی رکاوٹ ہیں۔ علا قہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا، مگر تاحال کوئی عملی اقدام دیکھنے میں نہیں آیا.شہریوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔کیاان معصوم بچوں کو صاف راستہ اور بہتر ماحول مل سکے گا؟ یا یہ مسائل یونہی نظر انداز ہوتے رہیں گے؟




