تجاوزات مافیا کیساتھ کوئی رعایت نہ کی جائے،اے سی کمالیہ اقرا ناصر

کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی رضا کی ہدایات پر شہر میں تجاوزات کیخلاف مرحلہ وار آپریشن جاری ہے ۔ میونسپل آفیسر ریگولیشن سمیرا نواز نے کچہری روڈ، اقبال بازار سمیت دیگر اہم علاقوں میں آپریشن کی نگرانی کی۔اس موقع پر دوکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنا سامان دوکان کی حدود میں رکھیں، بصورت دیگر تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جس میں سامان کی ضبطگی کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر کا اندراج بھی شامل ہوگا۔اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے واضح کیا ہے کہ شہر کو تجاوزات سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں