تجاوزات کیخلاف پیرافورس نے کام کاآغاز کردیا

سرگودھا (بیورو چیف) حکومت کی جانب سے پنجاب بھر میں تجاوزات کے خلاف پیرا فورس نے باقاعدہ طور پر کام کا آغاز کر دیا ہے اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئیمختلف شہروں میں آپر یشن کلین اپ بھی جاری ہے سرگودھا میں پیرا فورس کام شروع کرنے جا رہی ہے معلوم ہوا ہے کہ حکومتی ہدایت پر گلی محلوں میں بننے والے تھرٹے اور غیر قانونی قبضہ کی جگہ کو واگزار کرانے کے لیے بھرپور طریقہ سے آپریشن کلین اپ کیا جائے گا یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جن لوگوں نے غمی خوشی کے لیے بنائے گئے چوکوں میں قبضے کر رکھے ہیں اور بعد میں ان چوکوں میں باقاعدہ طور پر مساجد وغیرہ تعمیر کر لی ہیں انہیں بھی واگزار کروایا جائے گایہ چوک شادی بیاہ اور غمی خوشی کے لیے دوبارہ مختص کیے جائیں گے اس سلسلہ میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام سے کہا گیا ہے کہ وہ سڑکوں گلی محلوں اور چوراہوں میں مساجد کی آڑ میں جو قبضے کر رکھے ہیں وہ از خود ان کو مسمار کر دیں وگرنہ پیرا فورس کاروائی کرتے ہوئے انہیں مسمار کرے گی اور سرکاری اراضی کو ہر صورت واگزار کروایا جائے گا یاد رہے کہ سرگودھا کے اکثر چوراہوں میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے مساجد وغیرہ بنا لی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے لیے شادی بیاہ کی تقریبات کرنا مشکل ہو گیا ہے انگریز دور میں بنائے گئے سرگودھا شہر کو ایک نقشے کے تحت تعمیر کیا گیا تھا اور غمی خوشی کے لیے مختلف بلاکوں میں چوک بنائے گئے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں