فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تحریک منہاج القرآن کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہر القاد ر ی کی 75ویںسالگرہ پرمراکزعلم کی تقریب سے ڈائریکٹر نظامت ای پی ڈی محمدسعید رضا بغدادی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ منہاج القرآن اخلاقیات محمدیہ کی ترویج و اشاعت اور فروغ کیلئے کوشاں ہے۔آج اخلاق ،کردار اور صداقت و دیانت کے بھولے ہوئے سبق کو یاد کرنا اور کروانا ہو گا ۔ محمدی اخلاقیات اور عشق مصطفی ۖ کے فروغ کیلئے اپنی زندگی وقف کردیں۔ ہر فرد کو مصطفوی تعلیمات کے فروغ کیلئے داعی کا کردار ادا کرنا ہو گا ۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اخلاق و کردار کی تعمیر کیلئے ملک بھر میں25ہزار مراکز علم قائم کرنے کا ویثرن دیا ہے جب ہر گھر مرکز علم بنے گا تو معاشرے کے اجتماعی اخلاق پر مصطفوی تعلیمات کا رنگ چڑھے گا۔تقریب میں علامہ حسن محمود جماعتی،سیدشفاعت رسول قادری،سیدہ کلثوم اختر،میاں عبدالقادر،سہیل مقصود،عطاء المصطفیٰ طاہر،محمدعثمان صدیقی،غلام محمدقادری،باجی فاطمہ،،روبینہ خاکی،مصباح افتخار،علامہ محمدسجادبھی موجودتھے۔مراکزعلم کے قیام کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ پورے فیصل آبادمیں زیادہ سے زیادہ مراکزِ علم قائم کیے جائیں۔ مراکزعلم دینی شعور، فکری تربیت اور اخلاقی اصلاح کا موثر ذریعہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ منہا ج القرآن کی جدوجہد ترویج علم، کردار سازی،اہتمام تربیت کے لیے ہے۔ معاشرے کی اصلاح اور تعلیم و تربیت کے لئے فیصل آباد بھر میں مراکز علم قائم کیے جارہے ہیں۔ مراکز علم کے قیام کا مقصد معاشرے میں باہمی اخوت و بھائی چارہ اور امن و سلامتی کا فروغ ہے۔تحریک منہاج القرآن کی جدوجہد تنگ نظری، انتہاء پسندی اور متشدد رویوں کے خاتمے کے لئے ہے۔




