تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام قرآن سٹڈیز کورس

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تحریک منہاج القرآن ونظامتِ ای پی ڈی کے زیراہتمام دس روزہ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کورس کے پانچو یں روزاساتذہ، خواتین اور طلبہ و طالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مرد و خواتین نے شرکت کی۔صدارت سرپرست TMQحاجی محمدامین القادری نے کی۔ شرکا ء کو خصوصی لیکچردیتے ہوئے ڈائریکٹر نظامت ای پی ڈی حافظ محمد سعید رضا بغدادی نے کہاکہ قرآن سے تعلق صرف علم ہی کا نہیں، بلکہ عمل، اخلاق اور فکر کا بھی ہے۔ ہمیں اپنی زندگیاں قرآن کے نور سے منور کرنا ہوں گی۔علامہ محمود مسعود قادری، علامہ محمد سرفراز قادری ،علامہ احمد وحید قادری نے لیکچردیتے ہوئے کہاکہ قرآن مجید کی روشنی میں علم کے منبع کو احتیاط سے منتخب کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہر علم متعلقہ شعبے کے ماہر سے حاصل کیا جاتا ہے، اسی طرح دینی اور روحانی معاملات میں بھی مستند علمائے کرام اور اہل اللہ کی رہنمائی ناگزیر ہے۔اس موقع پرمیاں ریحان مقبول،ملک غلام حسین،میاں سہیل مقصود،،علامہ عزیزالحسن اعوان،محمدانورانجم، محمدشاہدسلیم،محمدارشدمغل،زاہداقبال طاہر،اشفاق حسین ہمزالی ،حافظ سرفرازاحمد،باجی فرحت دلبرقادری،حافظ رب نوازانجم،حافظ قاسم ابرارودیگرعہدیداران نے شرکت کی۔انہوں نے مزیدکہاکہ نوجوان اپنے ایمان، دینی اقدار اور اسلامی تعلیمات کو مضبوطی سے تھامے رکھیں اور قرآن و سنت کا گہرائی سے مطالعہ کرتے ہوئے ہر فکری نظریے کو تحقیق، بصیرت اور علم کی بنیاد پر پرکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں