فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملکی تاریخ کے سب سے بڑے آن لائن فراڈ کیس کے مرکزی ملزم سابق چیئرمین فیسکو ملک تحسین اعوان آج دوبارہ عدالت ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ عمران اکرم کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ فاضل جج نے ملزم کے وکیل اور پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد دوبارہ 30اگست 2025ء کو پیش کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے جیل بھجوا دیا۔ جبکہ ایڈیشنل سیشن جج اقبال ہرل کی عدالت میں ضمانت بعدازگرفتاری کی سماعت۔ یاد رہے کہ سائبر کرائم اور حساس ادارے نے 8جولائی کو سابق چیئرمین فیسکو ملک تحسین اعوان کے ڈیرہ پر چھاپہ مار کر ملکی تاریخ کے سب سے بڑے آن لائن فراڈ میں ملوث 149ملکی وغیر ملکی مرد وخواتین کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں لیپ ٹاپس’ کمپیوٹرز’ ڈیوائسز برآمد کی تھیں۔ ملک تحسین اعوان سمیت دیگر کے خلاف 7مقدمات درج کئے تھے۔ تاہم ملک تحسین اعوان نے عبوری ضمانت کروالی تھی تاہم سائبر کرائم نے مرکزی ملزم تحسین اعوان کو چائنا کمپنی کے کرایہ کے ایگریمنٹ’ غیر ملکیوں کے جعلی کوائف جمع کروانے پر ان کے خلاف آٹھواں مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا تھا۔ تاہم آج دوبارہ مرکزی ملزم ملک تحسین اعوان کو جیل سے لا کر ڈیوٹی جج عمران اکرم کی عدالت میں پیش کیا تو فاضل جج نے 30 اگست تک سماعت ملتوی کر کے دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔




