تحصیل کمالیہ کی مین سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،شہری پریشان

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ منڈی موڑ سے ٹیلی فون ایکسچینج تک سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار، مٹی اور دھول نے تاجروں اور عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ۔تفصیل کے مطابق کمالیہ منڈی موڑ سے ٹیلی فون ایکسچینج تک جانے والی مرکزی سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، جس کی وجہ سے نہ صرف آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے بلکہ مٹی، گرد و غبار اور دھول نے علاقے کے رہائشیوں، خاص طور پر دکانداروں اور تاجروں کی صحت پر انتہائی منفی اثرات ڈالے ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق یہ سڑک کمالیہ شہر کی مصروف ترین شاہراہوں میں سے ایک ہے ، جہاں روزانہ سیکڑوں افراد اور گاڑیاں گزرتی ہیں۔ مگر سڑک کی خستہ حالی، جگہ جگہ گڑھے ، اور اڑتی ہوئی گرد نے راہگیروں اور دوکانداروں کی زندگی عذاب بنا دی ہے ۔مقامی تاجر برادری کا کہنا ہے کہ مسلسل دھول اور آلودگی کے باعث دکان دار سانس، دمہ، کھانسی اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ “ہم روز یہاں دھول میں بیٹھ کر کام کرتے ہیں، گاہک بھی آنا کم ہو گئے ہیں کیونکہ سڑک سے گزرنا ایک عذاب بن چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں