تحصیل ہسپتال جڑانوالہ میں رنگین محفل سجانے کا معاملہ،1خاکروب برخاست ،دوسرا معطل

جڑانوالہ (نامہ نگار) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی مبینہ ناقص ایڈمنسٹریشن کے باعث آپریشن تھیٹر میں مبینہ طور پر شراب و کباب کی محفل سج گئی، معاملہ سامنے آنے پر ایک خاکروب ملازم کو نوکری سے برخاست دوسرے کو معطل کر گیا ہے،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال انتظامیہ مبینہ ناقص ایڈمنسٹریشن کے باعث ٹی ایچ کیو ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں مبینہ طور پر شراب و کباب کی محفل سجائی گئی جس کے بارے میں علم ہونے پر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے مبینہ طور پر رنگین محفل سجانے والے سپر کئیر کمپنی کے ملازم حارث اور ریگولر ملازم اظہر کو ایک نامعلوم ساتھی اور 2خواتین کو آپریشن تھیٹر سے پکڑ لیا اور پکڑے جانیوالے ملازمین سے شراب بھی قبضہ میں لے لی معاملہ سامنے آنے پر ڈیوٹی ڈاکٹر نے مبینہ طور پر ایم ایس کو آگاہ کیا مگر موصوف نے مبینہ طور پر معاملہ کی انکوائری کرنے کی بجائے مبینہ طور پر اسے دبانے پر زور دیا، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں مبینہ طور پر شراب و کباب کی محفل سجانے میں ملوث پکڑے جانیوالے ملازمین کا معاملہ سامنے آنے پر عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں کروڑوں روپے کی مشینری اور آلات پڑے ہوتے ہیں ہسپتال آپریشن تھیٹر کی چابیاں خاکروب ملازمین کے سپرد کس نے کی ہے جبکہ مبینہ طور پر معاملہ کو دبانے کی پاداش پر ایم ایس نے اپنے عہدے سے روگردانی کی ہے۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کے اندر شراب و کباب کی محفل سجانے کے معاملہ نے ایم ایس کی ناقص ایڈمنسٹریشن پر کئی سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سی ای او ہیلتھ فیصل آباد نے معاملہ سامنے آنے پر پرائیویٹ سپر کئیر کمپنی میں خاکروب ملازم حارث کو نوکری سے برخاست جبکہ ریگولر ملازم اظہر کو معطل کر دیا ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے آپریشن میں مبینہ طور پر شراب و کباب کی محفل سجانے کے معاملہ کی اعلیٰ سطحی انکوائری عمل میں لائی جائے اور ناقص ایڈمنسٹریشن کی مرتکب ہسپتال انتظامیہ کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں