جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لگے (آر- او)پلانٹ کے پانی کے استعمال سے مریض صحتیاب ہونے کی بجائے مبینہ طور پر مختلف بیماریوں اور پیچیدگیوں کا شکار ہو رہے ہیں(آر-او)پلانٹ کے پانی کا فوری طور پر آزاد لیبارٹری سے ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کا واحد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مسائلستان کا گڑھ بن چکاہے ایک طرف انتظامی امور کی مبینہ لاپرواہی کے باعث مفت علاج معالجہ کی غرض سے آنیوالے مریضوں اور انکے ورثا کو مبینہ پریشانی سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے تو دوسری ہسپتال انتظامیہ کی مبینہ لاپرواہی کے باعث(آر-او)کے پانی کے استعمال سے مریض صحتیاب ہونے کی بجائے مبینہ طور پر مختلف بیماریوں اور پیچیدگیوں کا شکار ہو رہے ہیں جس پر عوامی حلقوں میں اس معاملے پر شدید تشویش اور تحفظات پائے جا رہے ہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ(آر-او)پلانٹ کے پانی کے استعمال سے مبینہ طور پر معدے اور آنتوں،اسہال قے پیٹ درد،گردوں کے مریضوں کی حالت مزید خراب ہونے،کمزور قوت مدافعت والے مریضوں میں انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا بچوں اور بزرگوں میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا زیادہ خطرہ لاحق ہونے کا خدشہ بڑھ چکا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لگے (آر-او) پلانٹ کے پانی کی روزانہ یا ہفتہ وار لیبارٹری ٹیسٹ کروائے جائیں پانی میں موجود بیکٹریا اور کیمیکل اجزا کی مسلسل نگرانی جائے مریضوں کو فراہم کردہ پانی کا ریکارڈ باقاعدہ محفوظ رکھا جائے جبکہ اسکے برعکس ٹی ایچ کیو ہسپتال کے(آر-او)پلانٹ پلانٹ میں مناسب نگرانی نہ ہونا پانی کا معیار متاثر ہو رہا ہے جس سے مریضوں کی صحت کو مبینہ طور پر خطرات پیدا ہو سکتے ہیں ماہرین کے مطابق کسی بھی(آر-او)پلانٹ پلانٹ کی کارکردگی اس کی بروقت صفائی فلٹرز کی تبدیلی جراثیم کش اور پانی کے معیار کی مسلسل جانچ پڑتال پر منحصر ہوتی ہے اگر(آر-او) پلانٹ کی دیکھ بھال مناسب انداز میں نہ کی جائے تو پانی میں بیکٹیریا وائرس فنگس بھاری دھاتیں یا دیگر مضر اجزا شامل ہو سکتے ہیں جو مریضوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں شہری حلقوں کا مطالبہ ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لگے(آر-او)پلانٹ کے پانی کا فوری طور پر آزاد لیبارٹری سے ٹیسٹ کروایا جائے اور ٹیسٹ رپورٹس عوام کے سامنے لائی جائیں اگر پانی غیر معیاری ثابت ہو تو ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ہسپتال میں جدید بین الاقوامی معیار کا واٹر ٹریٹمنٹ سسٹم نصب کیا جائے مریضوں اور انکے لواحقین کو صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے صحت عامہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں پانی کا معیار ادویات جتنا اہم ہوتا ہے اگر پانی غیر معیاری یو تو علاج کا پورا نظام متاثر ہو سکتا ہے لہذا محکمہ صحت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ جڑانوالہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے(آر-او)کا تفصیلی آڈٹ،لیبارٹری تجزیہ اور تکنیکی معانیہ کروا کر حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں تاکہ مریضوں کی جانوں کو لاحق ممکنہ خطرات کا بروقت سدباب کیا جائے۔




