فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تنظیم برائے بیداری خواتین و دیہی ترقی (ایوارڈ)پاکستان کے زیر اہتمام پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکیوں کو با اختیار بنانے کے لیے جاری چھ ماہ کے تربیتی کورس مکمل ہونے پر ایک پر وقار تقریب تقسیم اسناد و تحائف کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں سلائی’ فیشن ڈیزائنگ اور بیوٹیشن کے کورسز مکمل کرنیوالی90طالبات میں اسناد اور اپنا روزگار شروع کرنے کے لیے ضروری سامان تقسیم کیا گیا۔تقریب کی صدارت مہمان خصوصی شہزاد بشیر نے کی، جبکہ مہمانان اعزاز میں محترمہ روبینہ امجدبانی و سابق صدر فیصل آباد و یمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز’ احمد بلال سٹیٹ بنک آف پاکستان’پیٹرشہزاد’ ہارون رشید شامل تھے۔ اس تمام پروگرام کی قیادت کرسٹینا پیٹر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایوارڈ پاکستان و سینئر نائب صدرفیصل آباد و یمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے کی ۔ ایوارڈ پاکستان نے ان طالبات کو ناصرف ہنر سیکھایا بلکہ انہیں عملی طور پر معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی فراہم کیا۔ تمام 90 طالبات کو اپنا کام شروع کرنے کے لیے سلائی مشینیں اور بیوٹیشن کٹس تقسیم کی گئیں۔ دوران تربیت بہترین کار کردگی دکھانے والی طالبات کو دس لاکھ مالیت کے وظائف تقسیم کیئے گئے ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے محترمہ کرسٹینا پیٹر نے کہا، “ہمارا مقصد ان لڑکیو ں کے ہاتھوں میں صرف سر ٹیفکیٹ تھمانا نہیں بلکہ انہیں اس قابل بنانا ہے کہ وہ اپنے خاندان کی معاشی کفالت کر سکیں۔ آج دی جانیوالی سلائی مشینیں اور کٹس ان کے روشن مستقبل کی بنیاد بنیں گی۔




