سرگودھا( بیورو چیف) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے تحصیل بھلوال میں جاری پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے ترقیاتی منصوبے کا معائینہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بھلوال اور اے ڈی پی ڈی پی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران و ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ منصوبے کی تکمیل کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد اس منصوبے کے ثمرات میسر آ سکیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ تعمیر شدہ ڈرینوں کو فوری طور پر آپس میں لنک کیا جائے تاکہ بارش کی صورت میں نکاسی آب کا نظام مؤثر انداز میں کام کر سکے اور شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ترقیاتی کام مقررہ معیار کے مطابق اور مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں، جبکہ تعمیراتی سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی یقینی بنائی جائے۔




