ترنول پھاٹک کو بند کرنے کی دھمکی دینے والا گرفتار

اسلام آبا د (بیورو چیف)ترنول پھاٹک کو آبنائے ہرمز کی طرح بند کرنے کی دھمکی دینے والے کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جس پر اس کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم خرم نذیر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور لکھا کہ آبنائے ہرمز کی طرح ترنول پھاٹک کو بند کرنے سے ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں، ایسی پوسٹ دفعہ 144کی خلاف ورزی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں