انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) برادر اسلامی ملک ترکیہ کا 2027 سے 2029تک 3سالہ معاشی منصوبہ پیش کر دیا گیا۔جس کے تحت دفاعی اخراجات میں229فیصد اضافہ کیا گیاہے ایک بیان میں نائب ترک صدر نے بتایا کہ دفاعی صنعت میں ٹیکنالوجی تیار اور پیداوار بڑھانا مقصد ہے، مہنگائی میں کمی کا رجحان شروع ہوچکا، حکومت نے نمایاں پیشرفت کی ہے، عالمی خطرات ترک معیشت کو متاثر کر رہے ہیں۔ترکیہ نے پہلا طیارہ بردار بحری جہاز 27 ستمبر 2027 کو سمندر میں اتارنے کا اعلان بھی کیا ہے، طیارہ بردار بحری جہاز بیک وقت بغیر پائلٹ طیارے اڑانے کی صلاحیت کا حامل ہو گا۔جہاز سے بغیر پائلٹ بحری اور زیرِ آب گاڑیاں بھی تعینات کی جا سکیں گی، ترکیہ نے اس نوعیت کا طیارہ بردار بحری جہاز چلانے والا پہلا ملک بننے کا دعوی کیا ہے۔




