تعلقات میں بہتری’ بنگلہ دیش کی شوٹنگ ٹیم بھارت جائیگی

ڈھاکہ (سپورٹس نیوز) بھارت اور بنگلادیش کے تعلقات میں بہتری آنے لگی، بنگلادیش کی شوٹنگ ٹیم بھارت جائے گی بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کی شوٹنگ ٹیم کو بھارت جانے کی منظوری دے دی گئی ہے، بنگلا دیش حکومت نے ایشین رائفل اینڈ پسٹل شوٹنگ چیمپئن شپ کے لیے ٹیم کی منظوری دی ہے بنگلادیشی وزارتِ یوتھ اینڈ اسپورٹس نے باضابطہ طور پر حکومتی حکم نامہ جاری کیا، فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب بنگلادیش نے کرکٹ ٹیم کو سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت نہیں بھیجا۔بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ شوٹنگ ٹیم کے لیے سیکیورٹی خدشات نہ ہونے کی وجہ سے بھارت بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے یوتھ اینڈ اسپورٹس کے سیکریٹری محبوب العالم کا کہنا ہے کہ ٹیم ایک ایتھلیٹ اور ایک کوچ پر مشتمل ہے، منتظمین نے سیکیورٹی ایشو نہ ہونے کا یقین دلایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں