تعلیمی اداروں میں مستقل چیئرمین بورڈ کی تعیناتی کا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نے پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں مستقل چیئرمین بورڈز کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے مستقل چیئرمین کی تعیناتی کیلئے نئی پالیسی تیار کرلی، نئی پالیسی کی منظوری کیلئے سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کردی،سمری منظوری کے 1ماہ بعد مستقل چیئرمین کی تعیناتی کیلئے اخبار میں اشتہار دیا جائے گا،نئے رولز کے مطابق پرائیوٹ امیدوار بھی چیئرمین کی سیٹ کیلئے اپلائی کرسکیں گے۔نئی پالیسی سے چیئرمین، کنٹرولر اور سیکرٹری بورڈ کی تقرری بھی مستقل بنیادوں پر کیجائے گی،پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئر مین کا اضافی چارج متعلقہ ضلع کے کمشنرز کے پاس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں