فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپار ٹمنٹ نے تعلیمی اداروں کے اطراف ٹریفک اور روڈ سیفٹی اقدامات مزید موثر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی فیصل آباد راؤ عبدالکر یم کی جانب سے تمام اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسرز کو خصوصی بریفنگ دی جا رہی ہے تاکہ مقررہ کلیدی کارکردگی اشاریوں پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔بریفنگ میں ہدایت کی گئی ہے کہ سڑک کنارے واقع تمام سرکاری و نجی سکولوں کے سامنے وارننگ سائن بورڈز اور زیبرا کراسنگ کے نشانات فوری طور پر نصب کیے جائیں تاکہ طلبہ، اساتذہ اور دیگر عملے کے محفوظ داخلے اور اخراج کو یقینی بنایا جا سکے۔حکام نے واضح کیا ہے کہ وارننگ سائن بورڈز اور زیبرا کراسنگ کی تنصیب میں کسی بھی قسم کی غفلت، سستی یا ناقص کارکردگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اور ذمہ داروں کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔




