فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) موسم گرما کی تعطیلات کے بعد فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی ادارے کھل گئے’ میٹرک اور انٹر کی کلاسز کا آغاز ہو گیا’طلبہ وطالبات نے بڑی تعداد میں درسگاہوں کا رخ کر لیا’ یاد رہے کہ وزیر تعلیم نے پنجاب بھر میں نویں’ دسویں جماعت اور کالجز ویونیورسٹی میں اڑھائی ماہ کی تعطیلات کے بعد آج 18اگست سے تعلیمی اداروں کو کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ تاہم اول تا ہشتم کلاس کے طلبہ وطالبات کیلئے یکم ستمبر 2025ء سے کلاسز کا آغاز کیا جائے گا اور ہشتم کلاس تک 31اگست تک چھٹیاں برقرار رہینگی۔




