تعلیم کیساتھ ہنر وقت کی اہم ترین ضرورت ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادمیاںضیاء الرحمان نے کہا ہے کہ تعلیم کیساتھ ہنر وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، ہنر وہ طاقت ہے جو قوموں کی تقدیر بدل دیتا ہے۔نوجوانوں کی سکلز کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ زمانہ بدل چکا ہے آج کی دنیا تعلیم کے ساتھ ہنر کی بھی طالب ہے، صرف ڈگری نہیں، ہنر وہ طاقت ہے جو قوموں کی تقدیر بدل دیتا ہے، مہارت صرف روزگار کا ذریعہ نہیں بلکہ خود اعتمادی اور قومی ترقی کی ضمانت ہے۔ ا نہو ں نے کہا کہ دور حاضر میں ہنر ہی ترقی کی کلید ہے، پنجاب حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے انقلابی اقدام کر رہی ہے، پنجاب کے سکولوں میں ایڈ ٹیک، میٹرک کا پراجیکٹ شروع ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں