تعمیراتی کاموں میں معیاری پائپس اور میٹریل استعمال کیا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا سے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر قیصر رضا نے دورہ فیصل آباد کے دوران ہیڈ آفس میں ملاقات کی اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ شعیب ضیا، ڈائریکٹر کنسٹرکشن حیات رندھاوا، اویس جمال، اسد علی و دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔ بعد ازاں ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ڈی پی قیصر رضا نے ہاکی سٹیڈیم مدینہ ٹائون، کریسنٹ گرائونڈ شیخوپورہ روڈ سمیت مختلف مقامات پر جاری ترقیاتی سکیموں کا وزٹ کیا اور وہاں پر اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور سکیموں پر تعمیراتی کاموں کو مزید تیز کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعمیراتی کاموں میں معیاری پائپس اور دیگر میٹریل استعمال کیا جائے۔ اس ضمن ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ تمام ترقیاتی سکیموں کی سائٹس پر حفاظتی اقدامات پر خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور پنجاب حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں