فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت مستقبل کے معماروں کی تعلیم و تربیت پر خاص توجہ دے رہی ہیں’ تمام سرکاری سکولوں میں مفت تعلیم دی جا رہی ہے’ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات خان خود سرکاری سکولوں کا وزٹ کرتے ہیں ان کی تمام ضروریات پوری کر رہے ہیں’ ان خیالات کا اظہار سابق میئرفیصل آباد محمد رزاق ملک نے گورنمنٹ گرلز ایم سی ہائی سکول مدن پورہ کی بائونڈری وال کا افتتاح کرنے اور پوزیشن ہولڈر طالبات میں انعامات دینے کیلئے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے کیا’ سابق ایم این اے حاجی محمد اکرم انصاری اور سابق چیئرمین عاطف کسانہ’ رئیس ادارہ ‘ اساتذہ کرام اور طالبات کی کثیر تعداد میں اس موقع پر موجود تھی’ انہوں نے گورنمنٹ گرلز ایم سی ہائی سکول مدن پورہ کی پرنسپل سمیت اساتذہ کرام کو بھی بھرپور خراج تحسین پیش کیا جن کی محنت اور لگن کی بدولت سکول کی بچیاں بورڈ کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں لے کر ناصرف اپنے والدین بلکہ اپنے سکول کا نام بھی روشن کر رہی ہیں’ محمد رزاق ملک نے دعا کی کہ اس سکول کے بچے آئندہ بھی اسی طرح محنت اور لگن سے پڑھیں اور اپنے سکول کا نام آسمان کی بلندیوں تک لے جائیں’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے حاجی محمد اکرم انصاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جب بھی حکومت آئی ہے سکولوں کا معیار بہتر کرنے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں’ سکولوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے اور بہت سارے سکولوں کو اپ گریٹ کیا جاتا ہے۔




