سرگودھا (بیورو چیف)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (ریونیو) کیساتھ ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ”اپنا کھیت اپنا روزگار” پروگرام کے تحت مستحقین کو اراضی کا عملی قبضہ دینے کے عمل، ریونیو امور، eFOAS کی امپلیمنٹیشن اور مجوزہ انسپیکشن ایس او پیز/پورٹل سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ”اپنا کھیت اپنا روزگار” پروگرام کے تحت فزیکل پوزیشن/قبضہ کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسران سے پیش رفت کے بارے میں بریفنگ لی گئی۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ مستحقین کو اراضی کا قبضہ دینے کے عمل کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے اور اس سلسلے میں تمام ضروری انتظامی و ریونیو امور کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے۔کمشنر نے eFOAS کی امپلیمنٹیشن کے حوالے سے بھی متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے اس نظام پر بروقت اور موثر عملدرآمد یقینی بنانے، متعلقہ ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھنے اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق امور کی تکمیل کی ہدایت کی۔اجلاس میں انسپیکشن کے مجوزہ ایس او پیز اور پورٹل کے حوالے سے بھی افسران سے تجاویز اور آراء حاصل کی گئیں۔ کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ انسپیکشن کے عمل میں شفافیت، مؤثر مانیٹرنگ اور ریکارڈ کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے قابلِ عمل تجاویز پیش کی جائیں۔کمشنر نے کہا کہ ”اپنا کھیت اپنا روزگار” حکومتِ پنجاب کا اہم فلاحی پروگرام ہے، اس کے ثمرات حقیقی مستحقین تک پہنچانے کے لیے فیلڈ میں عملی پیش رفت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ پروگرام سے متعلق امور میں کسی قسم کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔




