عوامی مسائل حل کرنے کیلئے ارباب اختیار سر جوڑیں

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عوام پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ارباب اختیار کو سرجوڑنے ہوں گے پیپلز پارٹی سے سیاسی تربیت حاصل کرنیوالے ہمیں طرز حکمرانی کے بھاشن نہ دیں جب عوامی استحصال ہوگا تو ان کی ذات پر انگلی بھی اٹھے گی اور سوالات بھی ہوں گے ! عوام پاکستان بے لگام مہنگائی ، بے روزگاری اور معاشی بحران کا شکار ہے غریب عوام کو ہمارے حکمران فوری معاشی ریلیف دیں۔ جمہوریت کا حسن اختلاف رائے میں ہے، لیکن جمہوریت کی طاقت شہری آزادیوں، آزاد صحافت، پارلیمانی احتساب اور آئین کی بالادستی سے قائم رہتی ہے۔پیپلز پارٹی کبھی بھی صوبائیت کی بات نہیں کرتی ہمیشہ وفاق پاکستان کو جوڑنے اور جمہوری سسٹم کو چلانے کی حقیقی جد و جہد کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری کی رہائش گاہ پر ان کے ا عزاز میں دئے گئے عشائیہ کی تقریب میں گفتگو کرتے ہو ئے کیااس موقع پر سابق مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر مر کزی رہنما پی پی محمد ریاض چو ہدری مرکزی صدر پی پی پی یو رپ ڈاکٹر ارشدا علی کمبوہ ضلعی صدر محمد اعجاز چو ہدری،رائے عابد کھرل ، فرحان چوہدری و دیگر موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں