فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے مون سون سیزن کے دوران تمام افسران اور سٹاف کو اپنے مقررہ پوائنٹس پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی جبکہ یہ واضح کیا ہے ہر متعلقہ پوائنٹ کی مشینری آپریشنل رہنی چاہیے۔ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسم برسات کی بارشوں کے دوران نکاسی آب کی معیاری سروسز ڈیلیوری اولین ترجیح ہے جس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ ہر پونڈنگ پوائنٹ پر متعین کردہ سٹاف مکمل یونیفارم میں دستیاب ہونا چاہیے اور ڈیوٹی سے غیر حاضر آفیسر ی اسٹاف کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز مکمل کیپسٹی کے ساتھ چلائے جائیں جبکہ بجلی کی بندش کے نتیجے میں متبادل انرجی ذرائع جنریٹر جو استعمال کئے جائیں ۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ مون سون سیزن کے دوران آپریشنز افسران اور سٹاف کی چھٹیاں منسوخ ہیں اور بارش کے دوران تمام افسران اور سٹاف متحرک و مستعد رہے گا۔ انہوں نے ڈرینج ڈویژن کو مین چینل تھری اور چینل ڈی فور ہر مسلسل مشینری استعمال کرنے کی ہدایت کی ۔




