تن ساز محمد شکیل ملک کو گولڈمیڈل جیتنے پر مبارکباد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن فیصل آباد کے چیئرمین اکبر ملک اور جنرل سیکرٹری افضل شاہد نے تھائی لینڈ میں ہونے والے باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں ایشین باڈی بلڈ نگ چیمپئن شپ میں ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن فیصل آبادکے تن ساز محمد شکیل ملک مسٹر پاکستان 2025 محمد شکیل ملک کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی عطاء ‘ والدین کی دعائوں اور آپ کی سخت محنت کا نتیجہ ہے’ محمد شکیل ملک نے تھائی لینڈ میں قومی پرچم بلند کر کے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں’ یقینا محمد شکیل ملک پاکستان کے تن سازوں کیلئے مثال بنے گا اور وہ بھی یہ اعزاز حاصل کرنے کیلئے پہلے سے بھی زیادہ محنت کریں گے’ اکبرملک اور افضل شاہد نے کہا کہ محمد شکیل ملک ہمارا سرمایہ ہیں ایسے کھلاڑیوں کی قومی سطح پر پذیرائی ہونی چاہئے’ انہوں نے وفاق اور پنجاب حکومتوں سے اپیل کی کہ محمد شکیل ملک کو وطن واپسی پر اس کا شایان شان استقبال کیا جائے اور اس کیلئے بڑے انعام کا اعلان کیاجائے’ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت محمد شکیل ملک جیسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں گی تو باقی تن ساز بھی اپنے فن میں بہتری لاتے ہوئے انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں