لاہور( شوبز نیوز) نامور کامیڈین امانت چن نے کہا ہے کہ غرور اور تکبر کرنے والے شخص کو کبھی عزت پاتے نہیں دیکھا جبکہ عاجزی اختیار کرنے والا ہمیشہ لوگوں کے دلوں پر راج اور کامیابیاں سمیٹتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں امانت چن نے کہا کہ انسان پانی کا بلبلہ ہے پھر تکبر کس بات کا ہے ،خدا کی ذات کو تکبر پسند نہیں اس لئے ایسا شخص کبھی عزت نہیں پاتا ۔ امانت چن نے کہا کہ دولت ، عزت اور شہرت سب خدا کی ذات کی دین ہے اس لئے میں ہمیشہ عاجزی سے رہتا ہوں ، جب آپ کے اندر عاجزی ہوتی ہے




