صفدرآباد(نامہ نگار)تھانہ صدر سانگلہ ہل کی حدود میںچوری کی بڑی واردات،15 لاکھ مالیت کے7 عدد اعلیٰ نسل کے بکرے چوری ہو گئے۔مڑھ بلوچاں پولیس چوکی کے قریب نا معلوم ملزمان رات کی تاریکی میں گائوں رتیاں ارائیاں کے رہائشی محمد رضوان بیوپاری کے 7 عدد قیمتی بکرے چوری کر کے فرار ہو گئے۔محمد رضوان کے مطابق چوری ہونے والے بکرے اعلیٰ نسل کے تھے جن کی مالیت تقریباً 15 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔سائل نے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں درخواست دے دی۔ شہریوں نے پولیس حکام سے فوری نوٹس لینے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔




