تھانہ صدر گوجرہ کے دو مختلف علاقوں سے2افراد کی نعشیں برآمد

گوجرہ(نامہ نگار)تھا نہ صدر کے دو مختلف علا قوں سے دو افراد کی نعشیں برآمد۔ معلو م ہوا ہے کہ صدر پو لیس گوجرہ کو اطلا ع ملی کہ چک نمبر 350 ج ب لا ہوریا ں والا کے قریب ایک شخص کی نعش کھیتو ں میں پڑی ہو ئی ہو ئی جسے بے دردی سے تیز دھا ر آ لہ سے قتل کیا گیا ہے اور ملزمان فرارہو گئے۔ صدر پو لیس نے موقع پر پہنچ کر 35 سا لہ شخص کی نعش تحویل میں لے کر ضروری کا رروا ئی کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتا ل منتقل کر دی اور شنا خت کا عمل شروع کیا جہا ں پر اس کی شنا خت اعجاز ولد طالب حسین سکنہ 350 ج ب لا ہوریا ں وا لا کے نا م سے ہو ئی ہے جو تین روزقبل گھر سے لا پتہ ہو گیا تھا۔ علاوہ ازیں صد ر پولیس کو اطلا ع ملی کہ ایک شخص کی نعش چک نمبر 427 ج ب کے قریب فصلو ں میں پڑی ہو ئی ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل گوجرہ منتقل کردی جہا ں پر اسکی شنا خت 40 سا لہ لیاقت سکنہ چک نمبر 448 ج ب راجن والا جھنگ کے نا م سے ہو ئی جو تین روز قبل گھر سے لا پتہ ہوگیا تھا صدر پو لیس ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثا کے حوا لے کردیں اور تفتیش کا آ غاز کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں