گوجرہ(نامہ نگار)تھانہ نواں لاہور میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری رہا،ڈاکوئوں نے راہ گیروں سے گن پوائنٹ پر مال وزر چھین لیا۔ڈاکوکامیاب وارداتوں کے بعد فرار۔عوام عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر332ج ب کاقاسم علی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ موٹر سائیکل رکشہ پر سوار گائوں واپس جا رہے تھے کہ راستہ میں تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے ان کو اسلحہ کے زورپر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ان سے ایک لاکھ روپے نقدی،قیمتی موبائل جبکہ عبدالوہاب سے نو ہزارروپے اور قیمتی موبائل چھین لئے اور کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ نواں لاہور پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکا۔علاقہ کے مکینوں نے پولیس کے اعلی حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے اور تحفظ فراہم کر نے کا مطالبہ کر دیا۔




