ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) ڈاکوئوں کی دیدہ دلیری، تیسری موٹرسائیکل چھیننے کی واردات۔ تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقے میں ڈکیتی کی وارداتیں معمول بنتی جا رہی ہیں۔ حالیہ واقعے میں احسان الحق ولد مختار، رہائشی چک 63 ج ب مہتہ، 271سرہالہ جاتے ہوئے ڈاکوئوں کا نشانہ بن گیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ بولے کے بھٹے کے قریب پیش آیا جہاں تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسے اسلحہ کے زور پر روک کر 10 ہزار روپے نقدی، ایک موبائل فون اور ہنڈا سی ڈی 70موٹر سائیکل نمبر JGK-4824 چھین لی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ چند دنوں میں اسی مقام پر یہ تیسری موٹر سائیکل چھیننے کی واردات ہے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔ شہریوں نے پولیس کی خاموشی اور غفلت پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔




