فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) علی الصبح تیز آندھی کیساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا’ ایم ڈی واسا کی ہدایت پر بارش کے دوران واسا کا فیلڈ سٹاف متحرک ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق آج صبح تیز آندھی’ بجلی کے چمکنے اور بادلوں کی گرج کیساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ سب سے زیادہ بارش مدینہ ٹائون میں 22 ملی میٹر’ واسا ہیڈ آفس میں 17′ گلستان کالونی میں 16′ ڈوگر بستی میں 13′ غلام محمد آباد میں 7′ علامہ اقبال کالونی’ گلفشاں کالونی میں 2، 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ایم ڈی واسا ثاقب رضا کی ہدایت پر واسا کا عملہ متحرک’ ڈی واٹرنگ سیٹس آپریشنل اور ڈسپوزل اسٹیشنز بھی فل کیپسٹی سے فنکشنل کئے گئے۔ شہر کے تمام پونڈنگ پوائنٹس کو بارشی پانی سے کلیئر کر دیا گیا۔




