مشتعل افراد نے تشدد کرکے مخالف کو مار ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عداوت کی بناء پر مشتعل افراد نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے مخالف کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ڈی ٹائپ کالونی بخاری چوک کے رہائشی محمد سلیم نے بتایا کہ اس کے بھتیجے محمد حسیب ولد اکرم کی ملزمان عثمان اور بلال وغیرہ سے عداوت چلی آ رہی تھی کہ گزشتہ شب اس کا بھتیجا حسیب اپنے گھر کے باہر ٹالی چوک کے قریب جا رہا تھا کہ مذکورہ ملزمان نے اپنی بے عزتی کا بدلہ لینے کیلئے اس پر حملہ کر دیا، مکوں اور تھپڑوں کی بارش کر دی جب وہ بے ہوش ہو کر گر پڑا تو ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ تاہم مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں