تیز رفتاری کے باعث حادثات،2افراد جاں بحق،2زخمی

سرگودھا(بیورو چیف)سرگودھا میں تیز رفتاری کے باعث حادثات میں دو افراد جاںبحق ، 2 شدید زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ذرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ میانی میں تیز رفتار ڈمپر کے کچل دینے سے نزر حیات والا کا نوجوان نوید اکرم جانبحق ہو گیا جبکہ سرگودھا لاہور روڈ پر نجی ہاسنگ سکیم کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر میں مسلم ٹائون کا 35سالہ خاور جاںبحق اور دو افراد 24 سالہ ظفر،16 سالہ عثمان شدید زخمی ہو گے۔جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں