جڑانوالہ(نامہ نگار) ریس لگاتی بس تیز رفتاری کے باعث کھمبے سے ٹکرا کر کھیتوں میں گرنے پر 1شخص جاں بحق 4 افراد زخمی ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ روڈ پر ریس لگاتی بیکن ایم ٹیکس کی بس تیز رفتاری کے باعث چک نمبر 70ر-ب گجر سنگھ سٹاپ کے قریب کھمبے سے ٹکرا کر کھیتوں میں جا گری جسکے نتیجہ میں بس میں سوار 1شخص آکاش جاں بحق ہو گیا جبکہ بس میں سوار 4افراد واجد ولد خادم حسین،نعمان ولد پر تس ، عثمان ولد گل خان،زاہد زخمی ہو گئے اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے بعد کھرڑیانوالہ ہسپتال منتقل کیا جبکہ جاں بحق ہونیوالے شخص کی لاش کو پولیس کے سپرد کر دیا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔




