تیز رفتار موٹر سائیکل سلپ ہونے سے نوجوان لقمہ اجل بن گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تیز رفتار موٹر سائیکل سلپ ہونے سے نوجوان سر میں چوٹ لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی’ ٹھیکری ولا کا رہائشی طالب حسین موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ 179اڈا کے قریب پہنچا تو تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سلپ ہونے سے گر کر زخمی ہو گیا، بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، موٹرسائیکل بھی تباہ ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں