جڑانوالہ(نامہ نگار) تھانہ ستیانہ کی حدود میں ٹرک ڈرائیور کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 3دوست زخمی ہو گئے، 2کی حالت تشویشناک۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 39گ ب کے رہائشی 3 دوست عبداللہ ولد صدیق، حنظلہ ولد اعظم،موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فیصل آباد سے ستیانہ کی جانب آ رہے تھے کہ چک نمبر 77کے قریب تیز رفتار ٹرک ڈرائیور نے ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں تینوں دوست زخمی ہو گئے۔ اطلاع پر پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فیصل آباد ریفر کر دیا جہاں 2دوستوں کی حالت غیر تسلی بخش بتائی جاتی ہے، حادثہ کا مرتکب ڈرائیور فرار ہو گیا۔ تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔




