فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ ملت چوک میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالر کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوارماں جاںبحق،دو بیٹے بری طرح زخمی ہو گئے، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے، بتایا جاتا ہے کہ چند یاں تلاواں کی رہائشی 50سالہ خاتون رقیہ بانو زوجہ فاروق انجم اپنے بیٹوں عثمان اور عرفان کے موٹر سائیکل پر ڈاکٹر سے دوائی لینے جا رہی تھی کہ جب وہ ملت چوک اشارہ پہنچے تو عقب سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے بری طرح زحمی ہو کر گر پڑی، سر میںشدید چوٹ آنے سے رقیہ بانو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ اس کے زخمی بیٹوں کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر حادثے کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔




