تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار لقمہ اجل بن گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ نشاط آباد کے علاقہ ڈائیوو روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق’ حادثے کا مرتکب ڈرائیور فرار’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی’ اسماعیل ویلی کا رہائشی محمد دائود ولد عبدالرحمن موٹرسائیکل پر شہر کی طرف آ رہا تھا کہ ڈائیوو روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر لگنے سے زخمی ہو گیا، جسے ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسکی زندگی بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن وہ دوران علاج دم توڑ گیا، پولیس نے اطلاع ملتے ہی نعش کو قبضہ میں لیکر حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں